بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی قید تنہائی میں ، 24 گھنٹے الگ رکھا جا رہا ہے:بیرسٹر سلمان صفدر

اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ملاقات کی تفصیلات ایکس پر جاری کر دیں۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ اڈیالہ جیل حکام نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیا، بشری بی بی کو عدالتی حکم کے باوجود ملاقات میں شامل نہ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی قید تنہائی میں ہیں، 24 گھنٹے الگ رکھا جا رہا ہے۔ کتب، ٹی وی، اہل خانہ اور وکلا تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ صحت بہتر، حوصلہ بلند اور پہلے سے مضبوط ہے، آنکھوں کی پیچیدگی برقرار ہے، مزید علاج دو ہفتے جاری رہے گا