کر اچی:آغا سراج درانی برین ہیمرج کے باعث ہسپتال منتقل

کراچی (آئی این پی )سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی برین ہیمرج کے باعث شدید علیل ہو گئے، اس وقت وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کو گزشتہ رات اچانک برین ہیمرج کا دورہ پڑا جس کے بعد فوری طور پر اہلخانہ اور پارٹی رہنمائوں نے انہیں ہسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ(آئی سی یو)  میں رکھا گیا ہے