لاکھوں کے ڈاکے چوریاں، شہری خوفزدہ

 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں بابر سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون, شفیق اباد میں اختر سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی ناصر سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، سمن آباد میں وسیم سے 2لاکھ 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ جبکہ شاہدرہ سے ارشد اور سرور روڈ سے کاشف کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔