پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 538 پوائنٹس کی کمی، انٹر بینک میں ڈالر مستحکم

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 538 پوائنٹس کی کمی، انٹر بینک میں ڈالر مستحکم

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں 100 انڈیکس میں 538 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آ گیا۔

کاروبار کے دوران 538 پوائنٹس کی کمی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 109 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو محتاط رویہ اختیار کرتے دیکھا گیا، جبکہ حصص کی خرید و فروخت میں بھی اتار چڑھاؤ جاری رہا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا تھا، جس کے باعث کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 5 ہزار 448 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔گزشتہ روز انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 335 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ تاہم آج کاروبار کے دوران انڈیکس میں کمی کے باعث گزشتہ روز کی تیزی کے بعد مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔

انٹر بینک میں ڈالر مستحکم

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی، جہاں امریکی ڈالر 276 روپے 65 پیسے کی سطح پر برقرار رہا۔