پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 1000 پوائنٹس گرا، ڈالر کی قیمت مستحکم

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 1000 پوائنٹس گرا، ڈالر کی قیمت مستحکم

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز، صبح ہی سے مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی ہے، اور 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 76 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر، اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 119 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 310 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب، انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام برقرار ہے، اور ڈالر کی قیمت 277.70 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔