پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن منفی رجحان دیکھا گیا۔
ہنڈریڈ انڈیکس کاروبار کے دوران 1,000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 183,485 کی سطح پر آ گیا، جب کہ اس سے قبل یہ 184,000 کی سطح پر تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 280.02 روپے سے کم ہو کر 280 روپے کا ہو گیا۔ ہفتے کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوا تھا۔