آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر گزشتہ کاروباری ہفتے کے نرخ پر برقرار ہے۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 21 پیسے کا تھا اور آج بھی اس کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، لیکن کچھ ہی دیر بعد یہ منفی میں تبدیل ہوگیا۔ مارکیٹ کا 100 انڈیکس 387 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 11 ہزار 697 پوائنٹس پر آ گیا۔ تاہم، کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 524 پوائنٹس کی بلند سطح کو بھی چھو چکا تھا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔