پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی

اسلام آباد: حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 338 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 371 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی سابقہ قیمت 346 روپے سے کم ہو کر 338 روپے فی لیٹر ہو گئی، جبکہ ڈیزل کی قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 371 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اطلاق 11 نومبر 2026ء سے کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر صارفین نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات حاصل کر سکیں گے۔