پیٹرول پھر مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں کمی

پیٹرول پھر مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں کمی

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

 اوگرا نے 20 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹی فیکشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آج رات 12 بجے سے یہ نئی قیمتیں نافذ العمل ہوں گی۔پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اب پٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس اضافے کے نتیجے میں شہریوں کو مزید مالی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔دوسری جانب، ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس کمی کے باوجود، ڈیزل کی قیمت بھی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں بلند سطح پر برقرار ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق، یہ قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔