پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 34 روپے 8 پیسے فی لیٹر مہنگا کر کے نئی قیمت 467 روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ یہ اضافہ آج سے نافذ العمل ہے۔قبل ازیں مٹی کے تیل کی قیمت 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر تھی۔ اس اضافہ کے بعد آج صبح سے عوام کو مٹی کا تیل 467 روپے 48 پیسے فی لیٹر پر دستیاب ہوگا۔