کرپشن کے بیان پرقائم ہوں پنجاب میں بے ضابطگیوں اوربدعنوانیوں کی لمبی فہرست ہے چودھری سالک

پنجاب میں منصوبے شروع کئے  جاتے ہیں، ابتدائی ادائیگی کے بعد منصوبے کو معطل کر دیا جاتا ہے‘ بعد میں اسی منصوبے کو نئے نام سے شروع کیا جاتا ہے
پنجاب میں کسی ن لیگ مخالف گروپ سے  کوئی تعلق نہیں ‘ نہ ہی اس کا علم ہے ،  میرے بیان سے محسن نقوی کا کوئی لینا دینا نہیں  :وفاقی وزیر
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر چودھری  سالک حسین نے کہا ہے کرپشن کے بیان پرقائم ہوں ، پنجاب میں بے ضابطگیوں اوربدعنوانیوں کی لمبی فہرست ہے،کل تک جو نوازشریف کو را کا ایجنٹ کہتی تھیں آج وہی ترجمان بنی بیٹھی ہیں۔ایک انٹرویو میں مسلم لیگ ق کے رہنما  نے  پنجاب حکومت کے طرزِ حکمرانی، کرپشن اور لیگل نوٹس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بے ضابطگیوں اوربدعنوانیوں کی لمبی فہرست ہے،کرپش ایک پہلو ہے، بدانتظامی اور بدعنوانیوں کا جو عالم ہے سوچ بھی نہیں سکتے‘انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس کو "بچگانہ قرار دیا اور کہا کہ کرپشن کے بیان پرقائم ہوں اور نوٹس کا بھرپور اور قانونی جواب دیں گے۔انہوں نے انکشاف کیا  پنجاب میں منصوبے شروع کئے  جاتے ہیں، ابتدائی پیمنٹ(ادائیگی) جاری ہوتی ہے اور پھر منصوبے کو معطل کر دیا جاتا ہے۔ بعد میں اسی منصوبے کو نئے نام سے دوبارہ شروع کر کے فنڈز کا ضیاع کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا  پنجاب میں کسی ن لیگ مخالف گروپ سے ان کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی انہیں اس کا علم ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے اس بیان سے محسن نقوی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا  الحمدللہ! ہم سرکاری تھالیوں میں نہیں کھاتے اور نہ کھائیں گے، یہ آپ کو ہی مبارک ہو۔