قصور (خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ کھڈیاں نے صاحبنی والا کے رہائشی محمد انور کی مدعیت میں اپنے بیٹے اور والدہ پر تشدد کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق محمد انور نے پولیس میں بتایا کہ اس کا بیٹا محمد ناظم اپنے دوستوں کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ ساجد اور اس کے مسلح ساتھیوں نے ناظم پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔ جب ناظم کی والدہ ثریا بی بی نے بیٹے کو بچانے کی کوشش کی تو ملزموں نے ان پر بھی تشدد کیا۔