کھڈیاں:پرانی دشمنی پر فائرنگ ، باپ بیٹا زخمی

قصور(خصوصی رپورٹ) کھڈیاں خاص میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو زخمی کردیا۔ تھانہ کھڈیاں کے علاقہ ویرم ہٹھاڑ میں پرانی دشمنی کی بنا پر محمد اسلم ڈوگر اور امان آڈوگر گروپ کیمابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں امان آ کی دائیں پنڈلی میں جبکہ اس کے بیٹے احسان آ کے بائیں پائوں کے انگوٹھے پر گولی لگی، دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا۔