عامل نے تعویذلینے آئی خاتون کی عزت لوٹ لی

گگومنڈی(خصوصی رپورٹ) جعلی عامل نے تعویذلینے آئی خاتون کی عزت لوٹ لی۔ گگومنڈی کی رہائشی ایک خاتون نے بتایاکہ میں تنگ دستی دورکرنے کی خاطرتعویذلینے مغل پورہ چوک میں باباانورکے آستانہ پرگئی تواس نے کہاکہ اگرکام جلدی کرواناہے توتمہیں میرے ساتھ جنسی عمل کرناہوگااورپھرمجھے اپنی ہوس کانشانہ بنایا اوراس دوران ہی تعویذلکھتارہا، متاثرہ خاتون نے بتایاکہ باباانورنے دھمکی دی کہ اگرتم پولیس کے پاس گئی یااس بات کاکسی کوبتایاتومیں کالاجادوکرکے تمہارے سارے خاندان کوماردوں گا جبکہ جعلی عامل باباانور نے الزامات کوجھوٹ اوربے بنیادقراردیاہے۔