گگومنڈی(نامہ نگار) ہائے رے غربت،امیرزادے نے مفت راشن دینے کالالچ دے کرغریب خاتون کی عزت لوٹ لی۔مشتاق تھہیم نے رمضان المبارک میں مفت راشن تقسیم کرنے کابتاکرخاتون کوگھرسے بلایااورزیادتی کرڈالی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزبستی محمدپورہ کی رہائشی مسماۃ منیراں بی بی کواس کے فون نمبر پرکال آئی کہ میںچک نمبر187۔ای بی کارہائشی مشتاق ولدچراغ تھہیم بول رہاہوں رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں غریبوں کومفت راشن تقسیم کرتاہوں راشن لیناہے توریلوے اسٹیشن پہنچ جائو منیراں بی بی ریلوے اسٹیشن پہنچی تومشتاق تھہیم نے اسے اپنے ساتھ موٹرسائیکل پربٹھالیااورراشن دینے کالالچ دیتے ہوئے اسے چک نمبر227۔ای بی کے نزدیک لے گیااورزبردستی فصلوں میں لے جاکرمنیراں بی بی کواپنی گندی حوس کانشانہ بناڈالامتاثرہ منیراں بی بی کی اطلاع پرتھانہ گگومنڈی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔