لندن(آئی این پی )پھل پر سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا چہرہ نمودار ہونے کا دعویٰ کرنیوالی خاتون نے خوفزدہ ہوکر عامل بابا کو یاد کرلیا۔ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق نیکٹرین (آڑو کی ایک قسم) پر سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا چہرہ نمودار ہونے پر خاتون برِج ہولفورڈ خوف سے چیخ اٹھیں اور پھل کو نیچے گرا دیا۔رپورٹ کے مطابق گلوسٹرشائر کی رہائشی 53 سالہ خاتون ہفتے کے روز جب اپنے پھلوں کے ٹوکرے سے اسنیکس تلاش کر رہی تھیں، تو انہیں یہ حیران کن منظر نظر آیا۔خاتون اس وقت فون پر اپنی ایک دوست سے بات کر رہی تھیں اور ان کا موضوعِ گفتگو بورس جانسن کی اہلیہ کیری جانسن تھا۔برِج ہولفورڈ نے دعوی کیا کہ جیسے ہی میں نے اپنی دوست سے بورس جانسن کا ذکر کیا تو اچانک ان کا چہرہ پھل پر ظاہر ہوگیا۔