چھ روز میں برائلر مرغی کی قیمت میں87روپے کا ریکارڈ اضافہ
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید22روپے اضافے سے504روپے ،زندہ برائلر مرغی کی قیمت15روپے اضافے سے348روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 344روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔ چھ روز میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مجموعی طو ر پر87روپے اضافہ ہوا ہے۔اوپن مارکیٹوں میں کئی مقامات پر دکاندار پرچون میں فی انڈا 30روپے کے تناسب سے 360روپے درجن جبکہ برائلر گوشت 30 روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کر تے رہے۔