برائلر گوشت کی قیمت میں 22روپے کلو اضافہ

 فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 360روپے درجن ہوگئی
لاہور( خصوصی رپورٹ)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 22روپے اضافے سے 497روپے، زندہ برائلر مرغی15روپے اضافے سے 343روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید ایک روپے اضافے سے 360روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر دکاندار برائلر گوشت سرکاری نرخ کی بجائے 20سے 30روپے زائد پر فروخت کر تے رہے۔