لاہور( خصوصی رپورٹ)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 22روپے اضافے سے 468روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت15روپے اضافے سے 323روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت233روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔اوپن مارکیٹ میں کئی مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20 روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔