لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 303روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔لاہور میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت کی680سے 700روپے کلو فروخت جاری ہے جبکہ کئی اضلاع میں برائلر گوشت کی قیمت780سے800روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔