230 گاڑیاں بغیر رجسٹریشن ،1200 ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلیں ،غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتار لی گئیں
لاہور ( کرائم رپورٹر) محکمہ ایکسائز نے ایک دن میں پنجاب بھر میں9ہزار گاڑیوں کی چیکنگ کی جن میں سے 230 گاڑیاں بغیر رجسٹریشن اور 1200 ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلیں۔ ان گاڑیوں سے ٹوکن ٹیکس کی مد میں موقع پر ایک کروڑ 22 لاکھ 58 ہزار 900 روپے وصول کئے گئے۔ پورے پنجاب میں 35 سے زائد مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے ناکہ بندی کی گئی،ٹوکن ٹیکس نا دہندگان کے ذمے2کروڑ 60 لاکھ 70ہزار 915 روپے تھے،موقع پہ وصول کی گئی رقم ایک کروڑ 22 لاکھ 58 ہزار 900 روپے تھی جبکہ 750 ایسی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بھی موقع پر اتاری گئیں جو غیر نمونہ تھیں۔