لاہور (کرائم رپورٹر ) آنسو گیس شیلز کی خریداری کیلئے اضافی فنڈز منظور کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے اہم ہتھیار آنسو گیس شیلز صرف 27ہزار4سو رہ گئے ہیں۔ایک لاکھ آنسو گیس شیلز کی خریداری کیلئے45کروڑ کے اضافی فنڈزسپلیمنٹری گرانٹ کی مدمیں مانگے تھے۔آنسو گیس شیلزکی خریداری کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب نے دے دی ہے۔