محکمہ ایکسائز کا گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کی ڈلیوری سروس کا کنٹریکٹ ختم

پاکستان پوسٹ سے کنٹریکٹ ختم، نئے نرخوں کے ساتھ جلد نئی ایس او پیز کے تحت ڈلیوری بحال ہوگی
ساڑھے 3 سال میں 60 لاکھ سے زائد نمبر پلیٹس، کارڈز اور فائلز صارفین تک پہنچائی گئیں: حکام
لاہور (زیڈ این این) محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے اسمارٹ کارڈز، فائلز اور نمبر پلیٹس کی ترسیل سے متعلق پاکستان پوسٹ کے ساتھ جاری ڈلیوری کنٹریکٹ ختم کر دیا ہے۔ایکسائز حکام کے مطابق، پاکستان پوسٹ کے ساتھ 3 سالہ ڈلیوری کنٹریکٹ فروری میں مکمل ہو گیا تھا، جس میں ڈی جی ایکسائز نے عبوری طور پر 5 ماہ کی توسیع کی تھی۔ تاہم، توسیعی مدت بھی گزشتہ ہفتے اختتام پذیر ہو گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران 60 لاکھ سے زائد کارڈز، فائلز اور نمبر پلیٹس صارفین کو فراہم کی گئیں۔ اس دوران کم نرخوں کی بنا پر پرائیویٹ کمپنی کا کنٹریکٹ ختم کرکے ترسیل پاکستان پوسٹ (جی پی او) کے سپرد کی گئی تھی۔اب نئے کنٹریکٹ کی تیاری جاری ہے، جس میں معمولی اضافے کے ساتھ ترسیلی نرخ طے کیے جائیں گے۔