خفیہ اطلاع پر7منشیات فروش رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

ملزمان علی عرف مانی ، کاشف اورفیصل کیخلاف مقدمات درج ، انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے 
لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں سات منشیات فروش کوگرفتار کرلیا۔ایس پی سِول لائنز چودھری اثر علی کے مطابق مزنگ پولیس نے دوران چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزم علی عرف مانی کے قبضے سے 1 کلو 40 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کاشف کے قبضے سے 720 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ملزم فیصل کے قبضے سے 540 گرام آئس برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔تھانہ ہیئر کے ایس ایچ او قاضی عذیر اور ایس آئی محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر دوران پٹرولنگ مختلف مقامات سے4 منشیات فروش کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں سرور، زاہد، فیصل اور عمران کو گرفتار کرلیا ۔ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان سے 3 کلو چرس اور 50 لیٹر دیسی زہریلی شراب برآمد کی گئی ۔ملزمان نے مضافاتی علاقوں میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا۔