پشاور: 12 نومبر کو امن جرگہ، سیاسی جماعتوں کی بھرپور شرکت اور سیکیورٹی انتظامات مکمل

پشاور: 12 نومبر کو امن جرگہ، سیاسی جماعتوں کی بھرپور شرکت اور سیکیورٹی انتظامات مکمل

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے 12 نومبر کو ہونے والے امن جرگہ کے حوالے سے تفصیلی انتظامات اور فیصلے کیے ہیں۔

 اس حوالے سے اعلامیہ وفاقی حکومت سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھیجنے اور ایپکس کمیٹی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جرگہ میں بڑی سیاسی جماعتوں، بار کونسل، وکلاء اور سول سوسائٹیز کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔ تمام شرکاء کو خصوصی پاس جاری کیے گئے ہیں جبکہ غیر متعلقہ افراد کی شرکت پر پابندی ہوگی۔ اس روز کے لیے ایک سخت سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے اور اسمبلی میں 400 افراد کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کا مقصد اس جرگہ کے ذریعے صوبے میں امن و امان قائم کرنا اور سیکیورٹی اداروں کی کارروائیوں کو مربوط بنانا ہے۔ جرگہ کی میزبانی اسپیکر بابر سلیم سواتی کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، 20 سے زائد سیاسی جماعتوں کو اس جرگہ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جن میں اے این پی، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ نواز، جے یو آئی، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی، مسلم لیگ (ق) اور دیگر شامل ہیں۔ جرگہ کے دوران 40 سے زائد تقاریر کی فہرست بھی تیار کی گئی ہے۔اعلامیہ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کے ذریعے جرگہ کا مشترکہ اعلامیہ تیار کیا جائے گا، جسے وزیراعلیٰ اور اسپیکر مشترکہ طور پر جاری کریں گے۔ اس کے فوراً بعد ایک ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا جائے گا جس میں جرگہ کا اعلامیہ پیش کیا جائے گا۔ جرگہ کے دن غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی اور شرکت کرنے والوں کو خصوصی پاس فراہم کیے جائیں گے۔