راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سبح آج علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کریں گے۔
عدالت نے اس حوالے سے آخری گواہ کو طلب کر رکھا ہے، جس پر وکلائے صفائی تفتیشی آفیسر سے جرح کریں گے۔مقدمے کی سماعت ضلع کچہری راولپنڈی میں ہو رہی ہے، جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔