بلوچستان بھر میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر 12 سے 14 نومبر تک تین روز کے لیے مسافربس ٹرانسپورٹ معطل رہے گی۔
صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس عرصے کے دوران تمام بسیں بند رہیں گی۔ اس فیصلہ کا مقصد صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حکم نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور مسافروں کو متبادل انتظامات سے آگاہ کریں۔