ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی: وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری کمی کا حکم

ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی: وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری کمی کا حکم

ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے فوری طور پر متحرک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلال اکبر خان نے متعلقہ افسران کو نئے کرایہ نامے جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اضلاع میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔وزیر ٹرانسپورٹ نے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تمام آر ٹی ایز کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

انہوں نے زائد کرایہ وصول کرنے والوں سے وصول کی گئی اضافی رقم مسافروں کو واپس کرانے کی بھی ہدایت کی۔بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام تک پہنچایا جائے گا اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔