بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی عائد

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی عائد

بلوچستان کے اضلاع کچھی اور موسیٰ خیل میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرکوں کے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کچھی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، محکمہ داخلہ بلوچستان کے احکامات کے تحت سبی سے کوئٹہ جانے والی ٹریفک کو گزشتہ روز سے شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک کولپور کے مقام پر روک دیا گیا ہے، اور انہیں صبح 5 بجے کے بعد ہی سفر کی اجازت دی گئی ہے۔اس کے علاوہ، لورالائی سے ڈیرہ غازی خان جانے والی تمام ٹریفک کو شام 6 بجے سے صبح 5 بجے تک کنگری کے مقام پر روک دیا جائے گا اور انہیں صبح 5 بجے کے بعد ہی سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔یہ اقدامات بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ پر فائرنگ اور مسافروں کو قتل کرنے کے واقعات کے پیش نظر کیے گئے ہیں، حالیہ دنوں میں گوادر میں بس سے اتار کر 6 مسافروں کو قتل کرنے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔