جمہوریت اور عوام کے حقوق کیلئے جان کی قربانی دی‘وفاقی حکومت ذوالفقار علی بھٹو کو قومی شہید دینے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کرے:قراردادکا متن
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد کی کثرتِ رائے سے منظوری دے دی ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فئیرٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لیے جان کی قربانی دی۔ قراردادمیں کہا گیا کہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو قومی شہید قرار دیا جائے۔ وفاقی حکومت شہید ذوالفقار علی بھٹو کو قومی شہید دینے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کرے۔