قائدِ عوام نے یہ انقلابی سوچ متعارف کرائی اصل طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں:یوم پیدائش پر پیغام
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ عوام، ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے محروم، مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی لازوال آواز تھے جنہوں نے عوام کو وقار، شناخت اور امید دی۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام نے یہ انقلابی سوچ متعارف کروائی کہ اصل طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور یہی فلسفہ آج بھی پیپلز پارٹی کی سیاست کی بنیاد ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کے فلسفے سے لے کر 1973ء کے متفقہ آئین تک، بھٹو شہید نے غریب عوام کے خوابوں اور امنگوں کو ریاستی ایجنڈا بنایا۔