بلاول بھٹو زرداری خطرے کی گھنٹی بجادی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر
روٹی کپڑا اور مکان کے بعد اب بجلی،گیس اور پانی کی بھی عوام کو ضرورت ہے،ہمارا نعرہ جئے عوام ہوگا،زرداری گروپ نے جیے بھٹو کا نعرہ کرپشن کو فروغ دینے کیلئے لگایا: پریس کانفرنس
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے،مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے پیپلز پارٹی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے نئی سیاسی جماعت بنانیکا اعلان کردیا۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نیکہا کہ وہ ایک نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان جلدکیا جائیگا۔ روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ آج بھی موجود ہے، عوام کو آج مزید 3 چیزیں بجلی، گیس اور پانی بھی چاہیے، ہمارا نعرہ جئے عوام ہوگا۔آصف علی زرداری گروپ نے بھٹو کا نعرہ کرپشن کو فروغ دینے کے لیے لگایا، کارپوریٹ فارمنگ زمینوں پر قبضہ کرنیکا منصوبہ ہے، پنجاب کیکسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، وہ جماعتیں آج کہاں ہیں جو کسانوں کی بات کرتی ہیں، اگر سندھ کیکسان بھی پنجاب کی طرح آواز اٹھائیں گے تو وہ اسلام آباد کی طرف مل کر چلیں گے۔