وزیراعظم کی جانب سے ارکان سینیٹ اور کابینہ کے لئے ناشتے کا اہتمام

اسلام آباد (آئی این پی)  وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے   ارکان سینیٹ اور کابینہ کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹرز کے اعزاز میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیر کے روز  ناشتے کا اہتمام کیا گیا  جس میں حکومت میں شامل جماعتوں کے ارکان سینیٹ  مدعو تھے ۔  پارلیمنٹ ہائوس کے بینکوئیٹ ہال میں  ناشتے کے انتظامات کئے گئے۔