ویب ڈیسک:پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ مشی خان لائیو شو کے دوران صوفے سے گر پڑیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مشی خان لائیو شو کے دوران سیلفی لیتے ہوئے اچانک صوفے سے زمین پر گر جاتی ہیں۔ اس کے فوراً بعد ایک شخص ان کی مدد کے لیے آتا ہے اور وہ خود کو سنبھال کر فوراً کھڑی ہو جاتی ہیں۔ وہ مسکراتی ہوئی اس حادثے کو درگزر کر دیتی ہیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی ہے، جس پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ ایک اسکرپٹ کا حصہ تھا اور اداکارہ جان بوجھ کر گری ہیں، جبکہ دیگر نے اسے حقیقت تسلیم کرتے ہوئے مشی خان کو احتیاط کرنے کا مشورہ دیا ہے۔مشی خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے بیانات اور ویڈیوز کے باعث خبروں میں رہتی ہیں، اس لئے یہ ویڈیو بھی ان کے مداحوں اور ناقدین دونوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔۔