مشی خان کا ماہرہ خان سے بدتمیزی پر شدید ردعمل

مشی خان کا ماہرہ خان سے بدتمیزی پر شدید ردعمل

لندن میں اداکارہ ماہرہ خان کو اوباش نوجوانوں کی بدتمیزی کا سامنا، سینئر اداکارہ مشی خان کا سخت ردعمل اور سیکیورٹی پر سوالات

لندن میں معروف اداکارہ ماہرہ خان مداحوں کے بے قابو ہجوم کے رویے کا شکار ہوئیں، جس پر پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ مشی خان نے شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ماہرہ خان کی سیکیورٹی ٹیم کی کارکردگی پر بھی سخت سوالات اٹھا دیے۔مشی خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے کہا کہ ماہرہ خان جیسے باوقار فنکارہ کے ساتھ یہ رویہ انتہائی افسوسناک ہے اور مداحوں کو سمجھنا چاہیے کہ ہر شخص کی ذاتی حدود ہوتی ہیں جن کا احترام لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات میں جہاں سیکیورٹی کے مسائل واضح ہوں، وہاں فنکاروں کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے، لیکن اس واقعے میں سیکیورٹی اہلکار ناکام رہے اور ہجوم پر قابو نہیں پاسکے۔

مشی خان نے عوام اور انتظامیہ دونوں سے اپیل کی کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ مشہور شخصیات بھی انسان ہیں اور انہیں عزت و تحفظ کی اتنی ہی ضرورت ہوتی ہے جتنی کسی اور کو۔یہ واقعہ شوبز کی دنیا میں سیکیورٹی اور مداحوں کے رویے پر دوبارہ سوالات اٹھانے کا سبب بنا ہے۔