عتیقہ اوڈھو کے ’محبت کے سفیر‘ بیان پر مشی خان اور رابعہ کلثوم کی سخت تنقید

عتیقہ اوڈھو کے ’محبت کے سفیر‘ بیان پر مشی خان اور رابعہ کلثوم کی سخت تنقید

پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے حالیہ بیان پر شوبز میں کھلبلی مچ گئی ہے، جہاں ان کے ساتھی فنکاراؤں مشی خان اور رابعہ کلثوم نے ان کی سخت تنقید کی ہے۔

 عتیقہ اوڈھو نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ فنکاروں کا کام جنگ یا سیاسی تنازعات میں شامل ہونا نہیں بلکہ محبت اور امن کا پیغام دینا ہے، اور انہوں نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کے دوران نفرت انگیز بیانات سے گریز کی اپیل کی تھی۔عتیقہ اوڈھو کے اس مؤقف پر رابعہ کلثوم نے کہا کہ ایسے فنکار جو اپنے ملک کے دفاع میں آواز بلند نہیں کر سکتے، وہ اپنے لیے "سافٹ امیج" کو صرف بہانہ بناتے ہیں۔ رابعہ کلثوم کا کہنا تھا کہ فنکاروں پر اپنے وطن کی حمایت میں کھل کر بولنے کی زیادہ ذمہ داری ہوتی ہے۔

اداکارہ مشی خان نے بھی عتیقہ اوڈھو کے بیان کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگی حالات میں خاموشی ناقابل قبول ہے اور فنکاروں کو اپنی قوم کے حق میں واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔سوشل میڈیا پر بھی عتیقہ اوڈھو کے بیان پر شدید ردعمل آیا ہے، جہاں صارفین نے ان کے موقف کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے فنکاروں کی قومی ذمہ داریوں پر سوال اٹھائے ہیں۔یہ تنازعہ شوبز حلقوں میں بحث کا باعث بن گیا ہے جہاں فنکاروں کے کردار اور ان کی قومی ذمہ داریوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔