پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹرز نے اپنی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹرز نے اپنی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

ویب ڈیسک:پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹرز نے اپنی ٹیم کی حکمت عملی پر تنقید کی۔

سابق ٹیسٹ کپتان مائیکل کلارک نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی چیمپئن کو ہارنے کی پرواہ ہی نہیں تھی۔ کلارک نے کہا کہ اگر آسٹریلیا نے پہلے دو میچ جیتے ہوتے تو کھلاڑیوں کو آرام دینا سمجھ میں آتا، لیکن اس صورت میں شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اُترنا غلط تھا۔آسٹریلوی ٹیم نے اس اہم میچ میں پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، اسٹیو اسمتھ اور مارنس لیبوشین کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پہلے ہی پیٹرنٹی چھٹی پر تھے۔ کمنز آرام کے لیے سڈنی واپس گئے اور وہاں اپنے کنسرٹ میں شریک ہوئے، جبکہ ایلیکس کیری ڈومیسٹک ون ڈے کپ کھیلنے میں مصروف تھے۔

سابق کرکٹر مائیک ہسی نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کن میچ سے قبل پانچ کھلاڑیوں کا آرام کرنا غیر معمولی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو بے نقاب کیا اور ان کی کارکردگی پر اثر ڈالا۔

برینڈن جیولین نے بھی اس شکست کو شرمندگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شیڈول کی بدانتظامی کا نتیجہ ہے، اور کہا کہ اہم میچ سے قبل پانچ کھلاڑیوں کو آرام دینا غیر معمولی قدم تھا۔