ٹی 20 ایشیا کپ میں شکست کے بعد پاکستان مرد کرکٹ ٹیم نے خواتین ٹیم کے لیے نیک خواہشات اور حمایت کا پیغام دیا ہے۔
کپتان سلمان علی آغا، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کی دعائیں اور سپورٹ خواتین ٹیم کے ساتھ ہیں۔پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیمیں آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں 5 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گی، جو نہ صرف کھیل بلکہ "آپریشن سندور" اور ایشیا کپ کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے پس منظر میں بھی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ایشیا کپ میں بھارت کی خواتین کھلاڑیوں نے تین بار پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا، جس پر کرکٹ حلقوں اور سوشل میڈیا میں بحث ہوئی۔ پاکستانی ٹیم کل بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی، جبکہ پاک-بھارت میچ سب سے اہم اور جذباتی مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔