ویب ڈیسک: بھارت میں ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے دوران ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ پیش آیا، جب آسٹریلوی کھلاڑی ہوٹل میں کھانے کے دوران اچانک ایک چوہا آ گیا۔
یہ واقعہ وشاکاپٹنم کے ایک معروف ہوٹل میں پیش آیا، جہاں آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈائننگ ٹیبل کے قریب چوہے کو دیکھتے ہی ہڑبڑا کر شور مچا دیا۔کھلاڑیوں نے خوف زدہ ہو کر کرسیوں پر چڑھ گئے اور ہوٹل کا عملہ چوہے کو پکڑنے کے لیے دوڑتا رہا۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کھلاڑی اپنے کھانے سے لطف اندوز ہو رہی تھیں اور اچانک چوہا نظر آیا۔ ابتدا میں سب سمجھ رہے تھے کہ چوہا چلا گیا ہے، مگر جب وہ دوبارہ نظر آیا تو سب نے چیخنا شروع کر دیا۔
اس واقعے کے بعد بھارتی ہوٹل کی صفائی کے معیار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مزاحیہ تبصرے اور دلچسپ کمنٹس بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ یہ واقعہ بھارتی اور عالمی میڈیا میں بھی گردش کر رہا ہے، اور لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کرکٹ ورلڈکپ کے دوران ایک یادگار اور ہنسی مذاق پر مبنی لمحہ بن گیا ہے۔