آسٹریلوی اخبار کی جانب سے کوہلی کے بعد روہت شرما کو بھی تضحیک کا نشانہ

آسٹریلوی اخبار کی جانب سے کوہلی کے بعد روہت شرما کو بھی تضحیک کا نشانہ

آسٹریلوی میڈیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے آخری روز بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما کو اپنے اخبار میں تضحیک کا نشانہ بنایا۔

میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کی، جس کے بعد کینگروز نے بھارتی ٹیم کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا۔پہلے ویرات کوہلی اور سیم کونسٹاس کے درمیان ہونے والی لڑائی اور بھارتی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد آسٹریلوی میڈیا نے روہت شرما کو بھی نشانہ بنایا۔ میچ کے دوران روہت شرما بیٹنگ کے دوران تناؤ میں نظر آئے، جس پر آسٹریلوی میڈیا نے ان کو "رونے والا کپتان" (Crying Captain) کا خطاب دے دیا۔اس سے قبل، سیم کونسٹاس کے ساتھ ویرات کوہلی کی تلخ کلامی کو بھی میچ کے دوران آسٹریلوی میڈیا نے موضوع بنایا تھا، جس پر کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

اسی دوران، آسٹریلوی اخبار "ویسٹ آسٹریلیا" نے کوہلی کو "مسخرہ" قرار دیا اور اس پر شدید ردعمل سامنے آیا، بھارتی فینز نے اس پر غم و غصہ کا اظہار کیا۔ اس کے بعد، روہت شرما کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں "رونے والا کپتان" کے لقب سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ، ویرات کوہلی نے میلبرن پہنچتے ہی ایئرپورٹ پر صحافی کے ساتھ بھی تلخ کلامی کی، جس سے ان کی موجودہ صورتحال مزید تناؤ کا شکار ہو گئی۔