ٹریکٹر ٹرالی ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی ، انڈر پاس ٹریفک کیلئے بند رہا

لاہور(کرائم رپورٹر)کینال روڈ پر واقع بیجنگ انڈرپاس میں چارے سے لوڈ ایک ٹریکٹر ٹرالی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں انڈرپاس کو عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیاترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے کے بعد مغلپورہ سے دھرمپورہ جانے والی ٹریفک کو بیجنگ انڈرپاس کے اوپر سے متبادل راستے پر منتقل کیا گیا۔ موقع پر موجود اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چارے کو دوسری ٹرالی میں منتقل کرنا شروع کر دیا تاکہ راستہ جلد از جلد بحال کیا جا سکیسی ٹی او لاہور کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک اضافی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ریسکیو و کلیئرنس آپریشن کی نگرانی کی۔بعد ازاں ٹریفک پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو انڈرپاس سے ہٹا کر سڑک کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا، جس کے بعد کینال روڈ بیجنگ انڈرپاس پر ٹریفک معمول کے مطابق بحال ہو گئی۔سی ٹی او لاہور نے فوری اور مؤثر کارروائی پر انچارج مغلپورہ محمد خالد اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔