اسلام آباد:لیڈی پولیس اہلکاروں کوہراساں کیے جانے کاانکشاف

تنگ آکر نوکری چھوڑنے کاسوچ رہی ہیں،ڈی آئی جی سکیورٹی کودرخواست
 تحقیقات شروع ہوگئی ہیں، متعلقہ اہلکاروں کو تبدیل کردیا:پولیس ترجمان
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)اسلام آباد سکیورٹی ڈویڑن میں تعینات لیڈی پولیس اہلکاروں کو مبینہ ہراساں کیا جانے کا انکشاف ہواہے، خواتین اہلکاروں نے ہراساں کرنے والے محرر، نائب محرر سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویڑن کودرخواست جمع کرادی ہے،خواتین اہلکاروں کے مطابق انہیں ڈیوٹی کے بہانے ہراساں کیا جاتا ہے،لیڈی پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ ہراسگی سے تنگ آکر نوکری چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں،پولیس ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں، متعلقہ اہلکاروں کو تبدیل کردیا ہے۔