لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے علاقے نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں گھر سے 25 لاکھ سے زائد کی ڈکیتی ہوئی بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ کے علاقے نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں شہری شبیر احمد کے گھر 25 لاکھ سے زائد کی ڈکیتی ہوئی ایف آئی آر کے مطابق چار ڈاکوگھر کی کھڑکی توڑ کر گھر میں داخل ہوئے۔ڈاکو اہل خانہ سے نقدی،غیر ملکی کرنسی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئیتین ڈاکووں نے ٹریک سوٹ ایک نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردیں۔شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مغل پورہ میں ادریس سے 1لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون۔نصیر آباد میں شعیب سے 1 لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،گلشن راوی میں عاصم سے 1 لاکھ 65ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔مصطفی آباد میں حسن سے1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون, باغبانپورہ میں شیراز سے 1 لاکھ 40 ہزار نقدی اور موبائل فون، ڈیفنس میں محی الدین سے 1 لاکھ 30ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ٹاون شپ اور ہربنس پورہ سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد مانگامنڈی اور نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔