لاکھوں کے ڈاکے چوریاں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اقبال ٹاون میں عاطف سے 1لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون۔راوی روڈ میں اشرف سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،شمالی چھاونی میں علی شیر سے 1 لاکھ 45ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔سول لائنز میں عاقب سے1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون,مانگا منڈی میں ظہور سے 1 لاکھ 25 ہزار نقدی اور موبائل فون،شالیمار میں کلیم سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ہربنس پورہ اور کاہنہ سے گاڑیاں جبکہ نوانکوٹ ٹاون شپ اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔