آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: حکومت کا پی سی بی کو بھارت کے انکار پر خط لکھنے کی ہدایت

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: حکومت کا پی سی بی کو بھارت کے انکار پر خط لکھنے کی ہدایت

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کیا ہے اور انہیں بھارت سے متعلق پالیسی گائیڈلائنز فراہم کردی ہیں۔

 پی سی بی آج حکومتی ہدایات کے مطابق آئی سی سی کو خط لکھے گا، جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے انکار کی وجوہات طلب کی جائیں گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ پاکستان کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں، کیونکہ منافع پاکستان کی شرکت سے بھی وابستہ ہے، نہ صرف بھارت کی موجودگی سے۔ اگر بھارت ٹیم پاکستان نہیں آتی تو سری لنکا یا ویسٹ انڈیز کو مدعو کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔حکومت نے پی سی بی کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ آئی سی سی اور دیگر کرکٹ بورڈز سے رابطہ کرکے اس معاملے پر حمایت حاصل کریں اور آئندہ آئی سی سی یا اے سی سی ایونٹس میں بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کی بھی تجویز دی ہے اگر بھارت پاکستان آ کر نہیں کھیلتا۔