چیمپئنز ٹرافی: بھارت نہیں جیتے گا، آئی آئی ٹی بابا کی پیشگوئی نے ہلچل مچا دی!

چیمپئنز ٹرافی: بھارت نہیں جیتے گا، آئی آئی ٹی بابا کی پیشگوئی نے ہلچل مچا دی!

کرکٹ کے شوقین افراد کیلئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا ہائی ولٹیج میچ سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ہے۔

 اس بڑے مقابلے سے قبل بھارت کے مشہور پیشگوئی کرنے والے آئی آئی ٹی بابا کی تازہ پیشگوئی نے کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا!
بھارت میں اپنی درست پیشگوئیوں کی وجہ سے مشہور آئی آئی ٹی بابا عرف ابھے سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی کے بڑے ٹاکرے میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بار بھارت نہیں جیتے گا۔بابا ابھے سنگھ نے اپنی پیشگوئی مہاکمبھ میلے کے دوران کی، جس کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر ان کے بیان پر گرما گرم بحث چھڑ چکی ہے۔ جب ایک شخص نے ان سے اس پیشگوئی کے بارے میں دوبارہ سوال کیا تو انہوں نے دوٹوک جواب دیا:"میں نے منع کردیا ہے کہ بھارت نہیں جیتے گا، تو نہیں جیتے گا! اب کیا بھگوان بڑے ہیں یا تم؟"

آئی آئی ٹی بابا کون ہیں؟
بابا ابھے سنگھ دراصل ایک ایرو اسپیس انجینئر ہیں جنہوں نے آئی آئی ٹی بمبئی سے گریجویشن کی۔ بعد ازاں وہ کینیڈا میں نوکری کرتے رہے، لیکن بعد میں سب کچھ چھوڑ کر بابا بن گئے۔

بابا ابھے سنگھ کی ماضی کی پیشگوئیاں
انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بھارت کی جیت کی درست پیشگوئی کی تھی۔دیگر کئی مواقع پر بھی ان کی پیشگوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے وہ کافی مقبول ہیں۔
شائقین کرکٹ کا ردعمل
بابا کی اس پیشگوئی کے بعد پاکستانی شائقین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ بھارتی کرکٹ فینز غصے میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر کچھ صارفین ان کی پیشگوئی کو "سچائی" قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ "محض اتفاق" سمجھ رہے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا آئی آئی ٹی بابا کی یہ پیشگوئی بھی درست ثابت ہوتی ہے یا نہیں؟ ????????