گھر میں فائرنگ کا واقعہ معمولی تکرار پر پیش آیا،ملزم فرار ،تلاش جاری
شبقدر(آئی این پی )شبقدر کے علاقے دلہ ذاک میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور 16سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک بچی زخمی بھی ہوئی۔ لاشوں اور زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق گھر میں فائرنگ کا واقعہ معمولی تکرار پر پیش آیا۔