یرغمالی حماس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جب اسرائیلی فوجیں تل السلطان کے علاقے میں کارروائی کر رہی تھیں
تل ابیب(آئی این پی ) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ میں حماس کی جانب سے چھ یرغمالیوں کی ہلاکت فوجی آپریشن کے نتیجے میں ہوئی ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اگست میں اسرائیلی فوج کو رفح کی ایک زیر زمین سرنگ میں چھ یرغمالیوں کی لاشیں ملی تھیں جن کے متعلق اسرائیل نے کہا تھا کہ فوجیوں کے پہنچنے سے پہلے انہیں ہلاک کر دیا گیا تھا۔تاہم ان ہلاکتوں کے حوالے سے فوج نے اپنی تحقیقات میں کہا ہے کہ علاقے میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں، اگرچہ بتدریج اور محتاط تھیں، دہشت گردوں کے چھ یرغمالیوں کو قتل کرنے کے فیصلے پر اثرانداز ہوئیں۔ فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یرغمالی حماس دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جب اسرائیلی فوجیں تل السلطان کے علاقے میں کارروائی کر رہی تھیں۔