حادثات ، واقعات میں6 افراد کی ہلاکت

 گجر پورہ میں کرول گھاٹی کے قریب ٹریفک حادثہ،40سالہ عبدالرزاق ،نامعلوم مارا گیا 
ٹرین کی ٹکر سے 30 سالہ جمشید ہلاک،نشے کا عادی 45سالہ عاقب مردہ حالت میں ملا 
برکی نہر سے نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی لاش برآمد،سکیم موڑ پربس نے خاتون کو روند ڈالا 
لاہور(کرائم رپورٹر)میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئیایدھی ترجمان کے مطابق گجر پورہ میں کرول گھاٹی کے قریب ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ عبدالرزاق اور نامعلوم شخص شامل ہیں ہلوکی ٹرین کی ٹکر سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا،متوفی کی شناخت 30 سالہ جمشید کے نام سے ہوئی گرین ٹاؤن باگڑیاں 45 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیامتوفی کی شناخت عاقب ولد مقبول کے نام سے ہوئی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے اسی طرح برکی نہر سے نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی لاش برآمد ہو ئی،متوفی کی شناخت نہ ہو سکی پولیس نے کارروائی کے بعد لاشوں کو قبضے میں لیکر ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کر دیںسکیم موٹر ملتان روڈ کے قریب تیز رفتار بس اورپیدل مسافر کے مابین ٹریفک حادثہ خاتون ہلاک سمیت 2افراد زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ سکیم موٹر ملتان روڈ کے قریب تیز رفتار بس اورپیدل مسافر کے مابین ٹریفک حادثہ خاتون ہلاک سمیت 2افراد زخمی ہوگئے بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔