اسلام آباد (آئی این پی) رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران خدمات کی برآمدات 6.16فیصد اضافے کے ساتھ 4ارب 74کروڑ 80لاکھ ڈالر رہیں، جو گذشتہ سال 4ارب 47کروڑ 20لاکھ ڈالر تھیں۔ رپورٹ کے مطابق فروری 2024کے بعد سے خدمات کی برآمدات میں مثبت اضافہ دیکھا گیا، جس کی بنیادی وجہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر کاروباروں میں اضافہ ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران برآمدات 3.27فیصد اضافے کے ساتھ ایک کھرب 3ارب 32 کروڑ روپے رہیں\